ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / جون- جولائی میں اسرائیل کا پہلا دورہ کر سکتے ہیں مودی

جون- جولائی میں اسرائیل کا پہلا دورہ کر سکتے ہیں مودی

Wed, 01 Feb 2017 21:14:57    S.O. News Service

یروشلم، یکم فروری(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)ہندوستان اور اسرائیل کے سفارتی تعلقات کے 25 سال پورے ہونے کے درمیان وزیر اعظم نریندر مودی اس سال کے وسط میں اسرائیل کا سفر کر سکتے ہیں۔ یہ اسرائیل میں ہندوستان کے کسی وزیر اعظم کا پہلا ایسا دورہ ہوگا۔اسرائیل میں ہندوستان کے سفیر پون کپور نے سفر کے بارے میں معلومات دی اور اسرائیل کے ساتھ دفاعی تعاون مضبوط کرنے کی کوششوں کا ذکر کیا۔ اسرائیل میک ان انڈیا مہم کے تحت ہندوستان میں مینوفیکچرنگ یونٹس قائم کرنا چاہتا ہے۔ مودی کے دورے سے متعلق تاریخ ابھی طے نہیں کی گئی ہے لیکن اس سفر کے جون-جولائی 2017 میں ہونے کا امکان ہے۔ مودی اور اسرائیل کے وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو کی دوستی کو لے کر ہو رہی بات چیت کے درمیان مودی کے دورے پر بات چیت کی جا رہی ہے۔ہندوستان اور اسرائیل کے درمیان جنوری 1992 سے شروع ہوئے سفارتی تعلقات میں گزشتہ 25 سالوں میں مسلسل پیش رفت ہوئی ہے لیکن یہ ماضی میں اس طرح کے اعلی سطحی دوروں سے بچتا رہا ہے۔اکتوبر 2015 میں صدر پرنب مکھرجی کے اسرائیل دورے کے بعد ایسا لگتا ہے کہ بی جے پی کی قیادت والی حکومت نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو زیادہ ترجیح دی ہے۔ یہ ہندوستان کی کسی اعلی قیادت کی طرف سے اسرائیل کا ایسا پہلا سفر تھا۔
 


Share: